پنجاب میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

85

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طے کیے جائیں۔اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ فوری حتمی سفارشات پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر وہ کام کریں گے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔ اجلاس میں سموگ کے سدباب کیلئے وہیکلز انسپکشن سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں