ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3 دن میں اسکولوں کے 34 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں 24 طلبہ، ننکانہ صاحب میں 7 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ بھکر میں ایک بچہ اور ایک اسکول ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ لودھراں میں ایک اسکول ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں دو اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ اب تک 14746 سرکاری، 1566 پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کے نمونے لیے جاچکے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دو سے زائد بچوں میں کورونا کی تصدیق پر اسکول 5 دن کے لیے بند کیا جائے گا، متاثرہ بچوں کے گھر والوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔