پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

143

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری بھجوائی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کاامکان ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 52 پیسے لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں