پہلا حفاظتی انجکشن نہ لگوانے پر برتھ سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

پہلا حفاظتی انجکشن نہ لگوانے پر برتھ سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ 141

حکومتِ پنجاب نے نومولود کو پہلا حفاظتی انجکشن نہ لگوانے پر پیدائشی سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے تمام سرکاری اسپتالوں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کا حفاظتی ٹیکوں کیلئے 3723 ویکسینیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

وزارتِ صحت پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق امیونائزیشن پراسیس کو مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ اسپتال انتظامیہ حفاظتی ٹیکوں کے بعد والدین کو برتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کمیٹی 17 سے 25 نومبر تک ٹیچنگ اسپتالوں میں جا کر چیکنگ کرے گی۔

وزیرِ صحت پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیکنگ کمیٹی گنگا رام، لیڈی ایچیسن، سروسز، جنرل اور شیخ زید اسپتال جائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں