پیوٹن کا محمد بن سلمان سے رابطہ، عالمی منڈی میں تیل کی صورتحال پر گفتگو

120

روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں تیل کی عالمی منڈی اور کورونا وبا کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

کریملن سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تیل کی عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اوپیک پلس معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق بات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تیل کی پیداوار سے متعلق تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کورونا وبا کے خلاف اقدامات میں تعاون کرنے اور روسی ویکسین کے استعمال پر بھی بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں