پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راشد ربانی انتقال کرگئے

62

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما راشد ربانی انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ راشد ربانی کئی دنوں سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر پی پی پی رہنما راشد ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ راشد ربانی کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم کی جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مراد علی شاہ نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں