پی آئی اے ٹیم بند، کرکٹرز کو ایئرپورٹ پر کام کرنیکی ہدایت

203

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسلسل دوسرے سال ڈپارٹمنٹل ٹیموں کا قومی کرکٹ سے کردار ختم کردیا ہے جس کے بعد اب ایسا لگ رہا ہے کہ مستقبل میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں مستقل بنیادوں پر ختم ہوجائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صف اول کے ڈپارٹمنٹ پی آئی اے نے بھی عملی طور پر اپنی ٹیم کو بند کردیا ہے۔ اس ڈپارٹمنٹ سے ماضی میں وزیر اعظم عمران خان بھی کھیل چکے ہیں۔

ایئرلائنز نے اپنے کئی کھلاڑیوں کا تبادلہ کراچی سے اسلام آباد ایئر پورٹ کرکے انہیں کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ چند لوگ کراچی کی اکیڈمی میں کام کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ڈپارٹمنٹس کا نعم البدل تلاش کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں