کراچی (جنگ نیوز) ”پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ“ کے پہلے جلسے کیلئے گوجرانوالہ میں میدان سج گیا۔ اس پاور شو کا تازہ ترین احوال جمعہ کو پاکستان کے سب زیادہ دیکھے جانے والے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں نشر کیا جائے گا۔ شو کے دوران جن دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں ”کورونا کی ایک اور لہر سر پر کھڑی ہے اس لئے سب ہوشیار ہو جائیں، اداکاری میں اپنی مثال آپ صبیحہ خانم کو یاد کرنے کا دِن اور خوراک کے عالمی دِن پر پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا بے تحاشہ مہنگی کیوں ہوگئیں؟“ اس پر بھی غور ہوگا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔
پی ڈی ایم کا جلسہ اور مہنگائی میں اضافہ!اہم گفتگو آج ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں
