چاند طلوع ہونے کے دلکش مناظر

152

معروف سعودی فوٹوگرافر حسن ھروبی نے ایک بار پھر نئے اور منفرد انداز میں چاند کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

فوٹو گرافر حسن ھروبی نے مکمل چاند کے طلوع ہونے کے دلکش مناطر پر مشتمل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، انہوں نے چاند کے مکمل شکل اختیار کرنے پر ایک ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہے۔

حسن اس سے قبل بھی چاند کے مختلف انداز سے تصاویر بناچکے ہیں لیکن اس بار انہوں نے انوکھا اور نیا طریقہ اپنایا اور زوم ٹیکنالوجی کی مدد سے تصویریں کھینچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں