چہرے کے ذریعے شہریوں کی تصدیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

169

سنگاپور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی تصدیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔

سنگاپور کی حکومت نے ڈیجیٹل طریقے سے شناخت کی اس اسکیم کو ’سنگ پاس‘ کا نام دیا ہے جس کے ذریعے سے حکومتی سروسز سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بائیو میٹرک طریقے سے شناخت کے ذریعے سنگاپور کے شہریوں کو حکومتی اور نجی سروسز تک رسائی کی اجازت ہو گی۔

سنگاپورکی ٹیکنالوجی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ملک کی ڈیجیٹل اکانومی کی بنیاد ہو گی۔

سنگاپورکےایک بینک میں اس ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش کے بعد اب اسے پورے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں