چین میں بغیر علامت والے 2 کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ

145

چین میں 35 دن بعد بغیر علامت والے کورونا وائرس کے 2 کیس سامنے آگئے۔

چین کے شہر کنگ ڈاؤ کی بندرگاہ پر کام کرنے والے دو ملازمین میں کورونا وائرس کی مثبت تشخیص ہوئی ہے، جن میں وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران دونوں ملازمین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سی فوڈ کو ان لوڈ کرنے والے ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد یہ خطرہ بڑھ گیا ہے کہ آلودہ درآمد سے مہلک وائرس پھیل سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں