بیجنگ(جنگ نیوز)چین کی حکومت کی جانب سے چار سینیٹرز کو ہٹانے کیلئے حکم دینے کے بعد ہانگ کانگ کے تمام سینیٹرز نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
بدھ کو چین نے ایک قرار داد پاس کرتے ہوئے شہری حکومت کو قومی سلامتی کے معاملے پر چار سینیٹرز کو ہٹانے کا کہا تھا تاہم اظہار یکجہتی کے طور پر تمام اراکین پارلیمنٹ نے ہی چین کے اس اقدام کیخلاف مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔