چین کی جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

101

چین نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتا ہے اور نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ چین سمجھتا ہے کہ امریکی انتخابات کا نتیجہ امریکی قوانین اور طریقہ کار کے مطابق طے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں