ڈائنا بیگ نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

ڈائنا بیگ نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟ 127

ومی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈائنا بیگ نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ نیشنل ویمن ہائی پرفارمنس کیمپ، کراچی میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ منائی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈیانا کی سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو جاری کی۔

ڈائنا بیگ نے سالگرہ کے موقع پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی ڈائنا بیگ کی سالگرہ کے موقع پر اُن کی خدمات کو یاد کیا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار فاسٹ بولر ڈائنا بیگ نے اپنی 25ویں سالگرہ منائی۔ وہ 2013 میں ہونے والے ویمن ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بنیں۔

آئی سی سی کے مطابق وہ اب تک 42 بین الاقوامی وکٹیں لے چکی ہیں اور ان کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی علاوہ فٹ بال ٹیم کے لیے بھی کھیل چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں