کابل میں راکٹ حملے، امریکا، برطانیہ، یورپی یونین اور ترکی کی مذمت

120

افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے راکٹ حملوں کی امریکا، برطانیہ، یورپین یونین اور ترکی نے مذمت کی ہے۔

افغانستان میں امریکی ناظم الامور راس ولسن نے کابل راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا حملوں کی روک تھام اور حملوں کے ذمہ داروں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے افغان پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

افغانستان میں یورپین یونین کے مشن نے کابل راکٹ حملوں کو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے افغان عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان میں برطانوی سفارتخانے نے کہا کہ معصوم شہریوں کونشانہ بنانے والوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔ ترکی نے بھی کابل راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں