افغانستان کے نائب صدر امراللّہ صالح کے مطابق کابل یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان نائب صدر امراللّہ صالح کا کہنا ہےکہ کابل یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ عادل پنجشیر صوبے کا رہائشی ہے جبکہ ماسٹر مائنڈ عادل نے شریعہ لاء فیکلٹی میں 3 سال تعلیم حاصل کی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 2 نومبر کو حملہ آوروں نے کابل یونیورسٹی میں داخل ہو کر طلبا پر فائرنگ کی تھی، افغان سیکیورٹی فورسز سے چھ گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔
دوسری جانب طالبان نے کابل یونیورسٹی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی تھی، افغان حکام کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی تھی جب افغان اور ایرانی اعلی عہدیدار ایک بُک فیئر کا افتتاح کرنے والے تھے۔