کاجول کی بیٹی فوٹو گرافر بن گئی

136

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کاجول کی بیٹی نیاسا اپنی والدہ کے لیے فوٹو گرافر بن گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر کاجول نے اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ ہلکے نارنجی رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ کانوں کے بڑے جھمکے اُن کی تصاویر کو مزید دلکش بنارہے ہیں۔

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کاجول نے لکھا کہ ’مجھے اپنی ساڑھیوں کی بہت یاد آرہی تھی کیونکہ میں نے گزشتہ کچھ عرصے سےساڑھی نہیں پہنی تھی۔‘

کاجول نے لکھا کہ ’چونکہ ساڑھی سے ایک الگ ہی محبت ہوتی ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ آج ساڑھی زیب تن کرکے نیا فوٹو شوٹ کیا جائے۔‘

اداکارہ نے اپنے فوٹو شوٹ کے فوٹوگرافر کے بارے میں انکشاف ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے گھر میں اُن کے بیٹے کے علاوہ بھی ایک فوٹو گرافر ہے اور وہ اُن کی بیٹی نیاسا ہے جنہوں نے کاجول کی خوبصورت تصاویر لیں۔‘

بالی ووڈ اداکارہ کی خوبصورت تصاویر لینے پر مداحوں نے اُن کی بیٹی نیاسا کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کاجول کا بیٹا یگ اُن کی بہت سی دلکش تصاویر کھینچ چُکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں