کراچی، گندگی کے سبب وبائی امراض میں اضافہ

148

شہر قائد کراچی میں گندگی کے سبب وبائی امراض پھیلنا شروع ہو گئے ہیں، موجودہ صورتحال اپنے ساتھ ڈائیریا، اسحال، ملیریا ، ڈینگی سمیت مختلف وائرل انفیکشن ساتھ لارہی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کراچی میں گندگی کے ڈھیر، مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے شروع ہوگئے ہیں، صفائی ستھرائی برقرار رکھنے سے باآسانی ان امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔

کراچی میں بارشوں کے بعد نکاسِ آب کی عدم سہولت، سیوریج اور پانی کے ابلتے گٹر اور بے تحاشہ گندگی پر مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے شروع ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق موجودہ صورتحال سے بچاؤ کا واحد حل صفائی ستھرائی اختیار کرنے، پھلوں سبزیوں اور گھوشت کو پکانے، کھانا کھانے سے قبل اچھی طرح ہاتھ دھونے مین ہے، اس طرح سے خود کو اور دوسروں کو وبائی امراض سے بچایا جا سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق حاملہ خواتین، بچے اور بزرگ افراد میں قوت مدافیت کی کمی کا سامنا ہوتا ہے اس لیے انہیں خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں