ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 140 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا15 سو روپے کا ہو گیا۔
حیدرِ آباد میں 20 کلو کا تھیلا 1 ہزار 360 روپے، پشاور میں 1ہزار 350 روپے، کوئٹہ میں 1ہزار 220 روپے، اسلام آباد میں 900 روپے اور لاہور میں 860 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔
ادھر محکمۂ خوراک بلوچستان کی جانب سےکوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے، سیل پوائنٹس پر 20 کلو تھیلے کی قیمت 930 روپے مقرر ہے۔
محکمہٓ خوراک کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں باچا خان چوک، زرغون روڈ اور عاملو چوک پر سیل پوائنٹس قائم ہیں، جہاں سرکاری نرخ 930 روپے میں آٹے کی فراہمی جاری ہے۔
کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سستے آٹے کی فروخت کے لیے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں سستے آٹے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
محکمۂ خوراک کے سیل پوائنٹس پر 20 کلو تھیلے کی قیمت 950 روپے مقرر ہے۔
حکام کے مطابق سستے آٹے کی فراہمی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔