کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ کراچی کو پیکیج نہیں اسکا حق چاہئے۔ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے،بلاول زرداری نے سندھ کے دارالخلافہ کراچی کے 70لاکھ لوگوں کو کم گننے پر ایک مرتبہ بھی غصہ نہیں کیا کیونکہ اگر کراچی کی گنتی پوری ہوگئی تو پیپلز پارٹی کو عوام کی خدمت کرے بغیر اقتدار نہیں ملے گا، انہیں مجبوراً عوام کے لئےکام کرنا ہوگا۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اور اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی ہمراہ موجود تھے۔
کراچی کو پیکیج نہیں حق چاہیے،شہر سے پاکستان چلتا ہے، مصطفیٰ کمال
