اسلام آباد (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہر کے دورہ کے دوران کراچی کیلئے 1100ارب روپے سے زائد مالیت کے پیکیج کا خیرمقدم کیاہے۔ اتوارکو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں صدرمملکت نے کہاہے کہ انکے شہرکراچی کومصائب سے نکالنے میں پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان پرخلوص و سرگرم تعاون سے ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتاہے۔ اب اس پیکج پرعمل درآمد ہمارے لئے ایک آزمائش ہوگی۔ صدرمملکت نے کہاکہ ہمیں اس بات کوسمجھنے کی ضرورت ہے کہ عوام اورشہری ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔
کراچی کیلئے 1100ارب پیکیج پرعملدرآمد آزمائش ہوگی، صدر علوی
152