کراچی کی بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے، امتیاز شیخ

182

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیں، کراچی کے عوام کے ساتھ وفاق کی ہمدردی صرف اعلانات تک محدود ہے۔

کراچی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی تباہ کاریوں کے بعد عوام وفاقی حکومت کی جانب سے امداد کے منتظر تھے۔ وفاقی حکومت نے امداد تو کجا عوام کو مزید مشکل میں مبتلا کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ دو سال میں کراچی کی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں