کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی اس وقت تباہی کے جس دہانے پر ہے اس کی تمام تر ذمہ داری متحدہ اور پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں شہر کو بیدردی سے لوٹا اور اب پی ٹی آئی نے بھی یہی رویش اختیار کرلی ہے، جزائر کے حوالے سے پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان نورا کشتی ہورہی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روزاپنی رہائش گاہ پر سائٹ ایریاسے ملاقات کیلئے آئےصنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمیننے مزید کہا کہ کراچی کی عوام کو پانی مل رہا ہے نہ گیس، سندھ گیس کی پیداوار کے لحاظ سے سب سے بڑاصوبہ ہے لیکن یہاں کے عوام اور صنعتیں گیس سے محروم رکھی جارہی ہیں یہی حال پانی کا بھی ہے ، ریکارڈ بارشوں کے بعد بھی کراچی کے بہت سے علاقوں کو مہینہ مہینہ پانی نہیں مل رہا ۔ آفاق احمد نے کہا کہ پہلے ٹرانسفارمیشن پیکج کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا اب جزائر کے حوالے سے پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان نورا کشتی
ہورہی ہے، مقصد دونوں کا ایک یعنی کراچی کو بے دست و پا کرنا ہے اوراس پورے کھیل میں متحدہ بھی شامل ہے جسکا ہمیشہ سے فلسفہ ــ’’ کھائو پیو موج کرو‘‘ رہا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ گیس کی عدم، فراہمی کی وجہ سے گھریلو صارفین پریشان جبکہ صنعتیں نزع کے حال میں ہیں ۔ صنعتی پیداوار میں کمی سے جہاں صنعتکار پریشان ہیں وہیں عوام کی زندگی بھی بیروزگاری کی وجہ سے اجیرن ہوچکی ہے۔