کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

144

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور کی رہائشی خاتون زچگی کے لیے اسپتال پہنچیں تو ڈاکٹرز نے آپریشن سے قبل اُن کا کرونا ٹیسٹ کیا۔

خاتون کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس پر ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تمام عمل کو انجام دیا۔

ڈاکٹرز نے مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے آپریشن کا فیصلہ کیا۔

بورے والا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

ڈاکٹرز نے مطابق خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا، ماں اور تین بچے مکمل صحت مند ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرز نے نوزائیدہ بچوں کے نمونے لے کر انہیں لیبارٹری بھیجا ہے تاکہ بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا معلوم کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں