کورونا مریض کی لاش سڑک پر دیکھ کر عوام خوفزدہ

127

انڈونیشیا میں کوروناوائرس کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے اور ڈرانے کے لیے کورونا مریض کی فرضی لاش کو سڑکوں پر گھمایا گیا جس سے شہریوں نے عبرت حاصل کی۔

دنیا بھر میں اب بھی بہت سے عوام کوروناوائرس کو مذاق سمجھ رہے ہیں، ان کی نظر میں مہلک وائرس عام مرض جیسا ہے، ایسی صورت حال کورونا کے پھیلاؤ کے لیے خطرناک ہے۔

اسی سلسلے میں انڈونیشیا میں عوام کو کورونا سے ڈرانے کے لیے کورونا مریض کی نقلی لاش کے ساتھ پریڈ کی گئی، اسپتال عملے کے اہلکاروں نے تابوت کو کاندھو پر اٹھا رکھا تھا۔

پریڈ کا انعقاد دارالحکومت جکارتہ میں کیا گیا جہاں کورونا سے متعلق آگاہی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں