کورونا وائرس سے باپ کی ہلاکت، صدمے سے بیٹی بھی چل بسی

203

مصر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہونے والے شخص کی بیٹی باپ کا کا غم برداشت نہ کرسکی اور دنیا سے رخصت ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر نورین الغرابلی نامی لڑکی کی موت کی خبر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس پر لاکھوں صارفین کی جانب سے اظہار افسوس بھی کیا جارہا ہے۔

مصر کے الغربیہ صوبے کے شہر المحلہ الکبریٰ میں فرج الغرابلی نامی شخص کورونا وائرس سے بیمار ہوکر ہلاک ہوگیا تھا۔

باپ کی ہلاکت کے بعد بیٹی نورین الغرابلی صدمے میں چلی گئی اور بیمار ہوکر کچھ روز دنیا سے رخصت ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں