کورونا وائرس کی شکار بھارتی اداکارہ کی طبیعت اب کیسی ہے؟

142

عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار بھارتی ٹیلیوژن اسٹار شیوتا تیواری نے مداحوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شیوتا تیواری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اُنہیں رواں ماہ 16ستمبر کو کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُنہوں نے بِنا دیر کیے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔

شیوتا تیواری نے بتایا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کردیا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے خود کو نجات دلانے کے لیے زائد مقدار میں گرم پانی کا استعمال کر رہی ہیں، اس کے علاوہ خود کو مصروف رکھنے کےلیے کچھ کتابیں بھی پڑھ رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ اُن کے لیے ایک مشکل وقت ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق اُنہیں خود کو یکم اکتوبر تک قرنطینہ میں ہی رکھنا ہوگا جبکہ اُن کا دوسرا کورونا وائرس ٹیسٹ 27 ستمبر کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیوتا تیواری نے سال 2013 میں بھارتی اداکار ر ابھیناؤ کوہلی سے دوسری شادی کی تھی اور اس جوڑی کا ایک تین سالہ بیٹا ہے جبکہ بھارتی اداکارہ کے سابق شوہر سے اُن کی ایک بیٹی ہے جس کا نام پلک ہے اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں