کورونا وائرس کے متاثرین میں مدافعت دہائیوں تک برقرار رہ سکتی ہے

155

ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین میں وائرس سے مدافعت طویل عرصے تک رہتی ہے۔

تحقیق کار کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کے8 ماہ بعد طبی معائنے کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی گئی ہے، کورونا وائرس سے صحتیاب افراد میں قوت مدافعت برسوں ہی نہیں بلکہ دہائیوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔

تحقیق کار کے مطابق صحتیاب بعض افراد میں طاقتور قاتل مدافعتی خلیے بھی موجود تھے جبکہ بعض مریضوں میں اینٹی باڈیز ہی تلاش نہیں کی جاسکیں۔

ماہرین کے مطابق کورونا ویکسین ممکنہ طورپر لوگوں کو باربار دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، کوویڈ 19 سے (سارس) سےمتاثرہ افراد میں 17 برس بعد بھی مدافعت موجود رہ سکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں