کوٹ ادو، 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو 25 سال قید

کوٹ ادو، 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو 25 سال قید 98

کوٹ ادو (نمائندہ جنگ) پانچ سال قبل 6 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کوٹ ادو نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 25 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدم ادائیگی پر 2 ماہ مزید قید بھگتنی ہو گی، استغاثہ کے مطابق موضع ڈبی شاہ میں 18 جنوری 2015 کو محمد حنیف کی 6 سالہ بیٹی بکریاں چرا رہی تھی کہ اسی اثنا میں محمد رمضان والوٹ اسے ورغلا کر فصل میں لے گیا، جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی، واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا اور عدالتی کارروائی کے دوران جرم ثابت ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں