2020 کے لیے کیمیا کا نوبیل انعام مشترکا طور پر دو خواتین سائنسدانوں فرانس کی ایمانوئل چارپینٹیئر اور امریکا کی جینیفر ڈوڈنا کو دیا گیا ہے۔
یہ اعلان رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے سیکریٹری جنرل پروفیسر گوران کے ہینسون نے بدھ کو کیا۔
دونوں خواتین کو جینوم ایڈیٹنگ تکینیک دریافت کرنے پر انعام دیا گیا، اس تکنیک کے ذریعے جانوروں، درختوں اور مائیکرو آرگینزم کے ڈی این اے انتہائی متناسب انداز میں تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کے لائف سائنسز پر نہایت ہی انقلابی اثرات مرتب ہونگے اور اس سے کینسر کے علاج کے نئے طریقے سامنے آئیں گے، جبکہ وراثتی بیماریوں کے علاج کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔