گلوکار یاسر اختر کی والدہ اور جاوید جبار کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

151

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار یاسر اختر کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر جاوید جبار کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔

گلوکار یاسر اختر کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر جاوید جبار کی ہمشیرہ کو چند روز قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ جمعہ کو انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج ہفتہ 10 اکتوبر کو بعد نمازِ عصر مسجد رحمانیہ طارق روڑ پر ادا کی جائے گی۔

یاسر اختر سے ان کے ساتھی فنکاروں نے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

اداکار ہمایوں سعید، ندا یاسر، مومل شیخ۔ جاوید شیخ۔ گلوکارہ سائرہ پیٹر، سلیم جاوید، حرا مانی اور شائستہ لودھی نے یاسر اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں