گلیات: موسم سرما کی دوسری برفباری، ٹریفک ایڈوائزری جاری

108

گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی ایڈوائزری کے مطابق گلیات میں موسم سرما کی دوسری برف باری جاری ہے، سیاح برف باری میں سفر سے گریز کریں۔

ڈی جی گلیات ڈپولپمنٹ نے اس موسم میں اسٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوران برف باری علی الصبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں۔

ترجمان جی ڈی اے احسن حمید نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 دن مزید برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں