گوجرانوالہ: پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں مکمل، کارکنوں کی آمد جاری

90

گوجرانوالہ میں حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

جلسہ گاہ میں مختلف شہروں سے ملک کی 9 بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

پی ڈی ایم آج اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن ) کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے کرے گی، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

جلسے اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

وزیرداخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے جلسے کے شرکاء کی پکڑ دھکڑ کی تردید کی اور کہاکہ کنٹینرز صرف گاڑیاں روکنے کےلیے لگائے گئے ہیں آدمی روکنے کےلیے نہیں مزید پڑھیں

مریم اورنگزیب نے پولیس کی جلسہ سے جلسہ گاہ بند کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کارکنوں کو داخلے سے روکے جانے پر ان کی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوگئی مزید پرھیں

دوسری طرف گوجرانوالہ میں پارٹی رہنماؤں کے پریس کانفرنس میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس نے چاروں اطراف سے جلسہ گاہ کو محاصرے میں لے لیا ہے پولیس کا یہ اقدام حکومت کے غیر آئینی عمل کا عکاس ہے مزید پڑھیں

سیالکوٹ سے جلسے میں شرکت کےلیے نکلنے والے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں ایساجوش و خروش نہیں دیکھا،آج جلسہ کررہے ہیں دھرنا نہیں دے رہے مزید پڑھیں

دوسری طرف پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کے شرکا آپس میں جھگڑ پڑے، اپوزیشن کی 9 بڑی چھوٹی جماعتوں کے کارکن گتھم گتھا اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی مزید پڑھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں