ہیپی برتھ ڈے میری شہزادی، محمد حفیظ

145

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنی بیٹی امل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اس سے اپنی بےحد محبت کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں محمد حفیظ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ سالگرہ مبارک ہو میری شہزادی امل۔

قومی ٹی20 کپ کھیلنے میں مصروف محمد حفیظ نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا کہ وہ جلد مل کر ایک ساتھ سالگرہ منائیں گے۔

سالگرہ کے اہم دن پر بیٹی سے دور محمد حفیظ نے اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ وہ ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔

محمد حفیظ کے مداحوں کی جانب سے بھی ان کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی جارہی ہے اور امل کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں