یہ حقیقت ہے یا نظر کا دھوکا؟ بادل پر بلی کی شبیہ سوشل میڈیا پر وائرل

161

تصویر میں آپ کو بادل پر ایک بلی کی شبیہ نظر آرہی ہے، پہلی نظر میں ایسا دکھائی دے رہا ہے جیسے بلی بادلوں کا ہی حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فریبِ نظر پر مبنی عکس کو ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف نے شیئر کیا ہے۔

اس عکس میں بظاہر جو بلی نظر آرہی ہے، وہ دراصل ان خاتون کے گھر کی کھڑکی پر بیٹھی تھی جس کے پس منظر میں بادل تھے، خاتون نے اس بلی کی ایک تصویر بناکر اسے ٹوئٹر پر شیئر کردیا۔

لیکن بلی کی یہ تصویر تبدیل ہوکر کچھ اور طرح سے نظر آنے لگی ہے جیسے یہ بادل کا ہی حصہ ہو، سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوگئی، جس کسی نے بھی اس تصویر کو دیکھا حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں