اربوں روپے منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں، چیئرمین نیب

117

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فالودہ، چھابڑی، پاپڑ والا کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، بڑی مچھلیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، احتساب عدالتوں میں شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کیے ہیں، شوگر، گندم اسکینڈل کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں،بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقوم کی قومی خزانے میں واپسی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ کالر کرائم اور اسٹریٹ کرائم میں فرق ہوتا ہے، وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں