بلوچستان ، انسداد پولیو مہم 29 مارچ سے شروع ہوگی

324

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے حکام کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو کی قومی مہم 29 مارچ سے شروع ہورہی ہے،مہم کے لیے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کے 24لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جانے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔

پولیو کی قومی مہم پانچ روز تک جاری رہے گی۔

رواں سال بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال بلوچستان میں 25 بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں