بیلجئم: یورپی یونین کی زرعی پالیسیوں کے خلاف انوکھا احتجاج

180

بیلجئم میں یورپی یونین کی زرعی پالیسیوں کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا جس میں مارشل آرٹ کے مظاہرے کے علاوہ دفتر کے سامنے لانگ شوز بھی رکھ دیئے گئے۔

دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے دفتر کے سامنے کسانوں نے مظاہرہ کیا، انہوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کسانوں نے مارشل آرٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ یونین روایتی زرعی نظام میں مداخلت نہ کرے۔

مظاہرے میں کسانوں کی 23 تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی، انہوں نے احتجاج کے آخر میں اپنے لانگ شوز دفتر کے سامنے رکھ دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں