کراچی (رپورٹ :طلحہ ہاشمی) کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں مبینہ طور پر بیٹری چرانے والا نوجوان اہل محلہ کےمبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا، متاثرہ والدہ کا کہنا ہے کہ اسےانصاف چاہیے کیونکہ پولیس لاش دفنانے پر زوردےرہی ہے، ملزمان کو گرفتارنہیں کر رہی، حکام کا موقف ہے کہ مقدمہ درج کرلیا ہے جلد ملزمان گرفتارکرلیے جائیں گے۔ کراچی میں ماڑی پور کی مچھر کالونی میں تشدد سےایک نوجوان ہلاک ہو گیا، ہلاک نوجوان کی شناخت 20سے 25سالہ محمد طیب خان کےنام سےہوئی ہے، متاثرہ والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو ظالمانہ انداز میں تشدد کر کے قتل کیا گیاہےاور پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی الٹا مجھےکہتےہیں کہ اپنےبیٹے کی لاش دفنا دو،رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ تشدد سے قتل یہ واردات صبح کے وقت مچھر کالونی کی یوسی 11میں ہوئی، مقتول محمد طیب خان نے مبینہ طور پر بیٹری چرائی تھی، چار علاقہ مکینوں نے اسے پکڑا اورتشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق اسے اسی بیٹری کا پانی پلایا گیا جس سے طیب خان کی موت واقع ہوئی، پولیس حکام کے مطابق واردات کا مقدمہ چاروں نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جلد کامیا بی ہوگی۔
بیٹری چرانے کا الزام، نوجوان اہل محلہ کے تشدد سے ہلاک
230









