تھائی لینڈ کے وزیراعظم نےسوالوں سے بچنے کیلئے صحافیوں پر اسپرے کر دیا

246

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا نے پریس کانفرنس میں ناپسندیدہ سوال کا جواب دینے سے بچنے کیلئے صحافیوں پر سینی ٹائزر کا اسپرے کر ڈالا۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم سے پریس کانفرنس کےدوران صحافیوں نے کابینہ میں ردوبدل سےمتعلق سوال پوچھا جس پر وزیراعظم نےجواب سے بچنے کیلئے سینی ٹائزر کی بوتل اٹھا کر صحافیوں پر اسپرے کردیا۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم ریٹائرڈ آرمی جنرل ہیں اور 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد سے اقتدار میں ہیں۔

ماضی میں بھی وہ رپورٹر کے سر پر چپت لگاتے، اس کا کان مروڑتے آن کیمرا پکڑے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں