جامعہ کراچی دھماکا؛ خودکش خاتون کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

142

کراچی: جامعہ کراچی دھماکے کی خودکش خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں خود کش بم دھماکے کی خودکش بمبار خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو شاہراہ فیصل پر مقامی ہوٹل کی ہے، اور مبینہ طور پر خاتون آخری مرتبہ ہوٹل اپنے شوہر سے ملنے گئی تھی۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خودکش بمبار خاتون کے ہمراہ دو بچے ہیں، خاتون نے اپنے کاندھے پر کالے کلر کا بیگ بھی لٹکا رکھا تھا جب کہ اس کے ہاتھ میں ایک بڑا شاپنگ بیگ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی، خاتون کے شوہر کی گرفتاری کے لیے اسی جگہ چھاپہ مارا گیا، ہوٹل ریکارڈ کے مطابق وہاں خودکش بمبار کے شوہر اور افتخار نامی شخص کی انٹری ہوتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں