اسلام آباد (نمائندہ جنگ)جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کا 6رکنی لارجر بنچ پیر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کیلئے 10رکنی فل کورٹ بنچ کی بجائے 6رکنی بنچ کی تشکیل کے خلاف اٹھائے گئے اعتراضات سے متعلق متفرق درخواستوں کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرے گا ،بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس منظور احمد ملک ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل ، جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل ہیں ۔
جسٹس فائز عیسیٰ کیس، بنچ پر اٹھائے اعتراضات کی درخواستوں کا فیصلہ پیر کو جاری ہوگا
131









