حوثی باغیوں کی ریاض پر میزائل حملے کی کوشش قابل مذمت ہے، عرب امارات

171

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے ایک بیان میں حوثی باغیوں کی ریاض پر میزائل حملے کی کوشش کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے کے تناظر میں وہ سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کیلیے اقدامات کی حمایت کرتےہیں۔ حوثی باغیوں کی سعودی آبادیوں کے خلاف ناپاک کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ حوثی باغیوں کی کارروائیوں سے خطہ عدم استحکام اور بےامنی کاشکارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں