خاتون سے زیادتی، اسد قیصر نے واقعہ وحشیانہ قرار دیدیا

118

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کو وحشیانہ اور شرمناک قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اسد قیصر نے کہا کہ واقعہ انتہائی وحشیانہ اور شرمناک ہے، ایسے واقعات ہماری سماجی اقدار کے منافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ واقعے میں کوتاہی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

آئی جی پنجاب نے اسد قیصر کو واقعے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب پولیس مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ کوتاہی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں