خیبرپختونخوا: بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آج سے آغاز

187

اس حوالے سے وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ بزرگ شہری 1166 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگادی گئی

اُنہوں نے کہا کہ ویکسین ملنے کے بعد ویکسین لگنے کی تاریخ اور سینٹر کے بارے میں شہریوں کو بتایا جائے گا۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ نجی شعبہ بھی کورونا ویکسین درآمد کر رہا ہے اور اب تک 1216 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں