ریئر ایڈمرل عابد حمید نے کمانڈر لاجسٹکس کا چارج سنبھال لیا

139

ریئر ایڈمرل عابد حمید نے پاک بحریہ کے کمانڈر لاجسٹکس کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ انھوں نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کا عہدہ سنبھالا۔ سبکدوش ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے کمانڈ ان کے حوالے کی۔

اب وہ پاک بحریہ کی تمام یونٹس ، جہازوں، اسٹیبلشمنٹ اور مرمت/ بحالی کی یونٹس کے لاجسٹک سپورٹ انچارج ہوں گے۔

تقریب کے دوران تعینات ہونے والے کمانڈر لاجسٹکس کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

بعد ازاں ان کی کمانڈ کے ماتحت کام کرنے والی یونٹس کے کمانڈنگ آفیسرز کو کمانڈر لاجسٹکس سے متعارف کروایا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سیویلینز اور سیلرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں