سندھ میں نیا اپوزیشن لیڈ کون ہوگا؟ تحریک انصاف نے فیصلہ کرلیا

132

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر ہوں گے، جبکہ بلال غفار سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اس سے قبل پارلیمانی لیڈر کے منصب پر تھے۔

بلال غفار صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے رکن منتخب ہیں، بلال غفار اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع شرقی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم سے ملاقات میں تعاون بھی مانگیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں