لاپتا کوہ پیماؤں کو تلاش کرنیکی کوششوں کی آج بحالی کی اُمید، آئی ایس پی آر

170

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتا ہونیوالے کوہ پیماؤں محمد علی سد پارہ، جان اسنوری اور جان پابلو موہرکو تلاش کرنے کی کوششوں کی آج بحالی کی اُمید ہے. سرچ آپریشن میں سی-130 طیارے کے ذریعے سد پارہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 4 قلیوں، جو کوہ پیماؤں کے ساتھ سامان لے جانے کا کام کرتے ہیں کے علاوہ خصوصی فارورڈ لُکِنگ انفراریڈ کا استعمال کیا جائے گا۔سکردوکے علاقے کا خراب موسم گزشتہ 4 روز سے کے-2 سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہوجانے والے کوہ پیماؤں کی تلاش میں رکاوٹ بنا ہواہے.آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق تلاش کے دوران ایف ایل آئی آر استعمال کیا جائے گا، اس دوران کسی جگہ کی نشاندہی ہوتی ہے تو بلندی پر چڑھنے والے کوہ پیماؤں کو گراؤنڈ پر تلاشی کے لیے مشن میں شامل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں