مجھ پر الزام ہے میں نےکسی کو نوکری دلوائی ہے، آغا سراج درانی

118

احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ مجھ پر الزام ہے میں نے کسی کو نوکری دلوائی ہے۔

احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سیاست دان ہیں لوگ ہمارے پاس آتے ہیں، لوگ ملازمت کا کہتے ہیں توہم ان کی سفارش کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کاریفرنس چل رہا ہے، میری فیملی کے خلاف کیسز بنائے گئے۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ یہ زیادتی ہے کہ کسی کی فیملی کے خلاف کیسز بنائے جائیں، میری فیملی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم کیسز کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنے لیے، حکومت اپنے لیے سوچتی ہے، دیکھتے ہیں کون جیتتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں