مودی کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو، دورۂ بھارت کی دعوت

316

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کی فنکشننگ پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ پارٹنرشپ کے استحکام میں فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

مودی نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں مزید توسیع کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں